سی ای او ریلوے کا ملازمین کی معمولی سزائیں، جرمانے معاف کرنے کا اعلان

لاہور(پاکستان امیج)سی ای او ریلوے نے ملازمین کی معمولی سزائیں اور جرمانے معاف کرنے کا اعلان کر دیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سی ای او ریلویز عامر علی بلوچ کا کہنا ہے کہ معافی کا اطلاق حادثات، مالیاتی خوردبرد کیسز والے ملازمین پر نہیں ہوگا،ان کا کہناتھا کہ ٹرینوں کی آمدورفت میں باقاعدگی 95 فیصد ہو گئی ہے۔

عامر علی بلوچ نے کہاکہ ریلوے ملازمین کو تنخواہیں وقت پر مل رہی ہیں،ملازمین کے دیگر واجبات بھی جلد ادا کر دیئے جائیں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *