سیکورٹی خدشات ، جنوبی وزیرستان میں پھر کرفیو نافذ

پشاور(پاکستان امیج) جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ایک بار پھر کرفیو نافذ کر دیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ نے کرفیو سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے مطابق اتوار کی صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک کرفیو جاری رہے گا۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق مکین سے رزمک تک کی سڑک مکمل بند رہے گی۔ عوام کو شام چھ بجے تک مکین سے رزمک تک سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ضلعی حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ آمد ورفت کیلئے متبادل راستے اختیار کئے جائیں اور غیرضروری نقل وحرکت سے اجتناب کریں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *