سینیٹ انتخابات کیس؛آپ نے کیوں ہتھیار ڈال دیئے،پشاور ہائیکورٹ کا وکیل درخواستگزار سے استفسار

پشاور(پاکستان امیج) پشاور ہائیکورٹ میں خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات کرانے سے متعلق کیس میں وکیل درخواست گزار نے کہاکہ سلمان اکرم اور بیرسٹر علی ظفر دلائل دیں گے، عدالت سے مہلت کی استدعا ہے،چیف جسٹس نے وکیل درخواستگزار سے استفسار کیا کہ آپ نے کیوں ہتھیار ڈال دیئے،وکیل درخواستگزار نے کہاکہ میں نے ہتھیار نہیں ڈالے ان لوگوں کو میری باتوں پر غصہ آتا ہے۔

نجی ٹی وی چینل سما نیوز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات کرانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،درخواستگزار اور الیکشن کمیشن کے وکلا عدالت میں پیش ہوئے،وکیل درخواست گزار نے کہاکہ سلمان اکرم اور بیرسٹر علی ظفر دلائل دیں گے، عدالت سے مہلت کی استدعا ہے،چیف جسٹس نے وکیل درخواستگزار سے استفسار کیا کہ آپ نے کیوں ہتھیار ڈال دیئے،وکیل درخواستگزار نے کہاکہ میں نے ہتھیار نہیں ڈالے ان لوگوں کو میری باتوں پر غصہ آتا ہے،جج نے کہاکہ جج عدالت میں پیش ہوتے ہیں تو جذبات سے کام نہ لیں تحمل کامظاہرہ کریں،عدالت نے اکتوبر کے دوسرے ہفتے تک کیس کی سماعت ملتوی کردی ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *