سینیٹ امیدواران کا معاملہ، پی ٹی آئی کے خرم ذیشان سمیت ناراض رہنماؤں کا دستبرداری سے انکار، کاغذات نامزدگی واپس نہیں لیے

پشاور (پاکستان امیج)خیبرپختونخوا (کے پی) اسمبلی میں سینیٹ انتخابات کے لیے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی واپس لینے کا وقت ختم ہوگیا، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ناراض امیدواروں نے مقررہ وقت میں کاغذات نامزدگی واپس نہیں لیےجن میں خرم ذیشان بھی شامل ہیں۔
نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتےہوئےخرم ذیشان کا کہناتھا کہ اب ناموں کی بات نہیں رہی ، اس میں کوئی دلچسپی نہیں،سینیٹ معمولی چیز ہے، اگر دستبردار نہیں ہورہا تو صرف یہ کہ ہم چاہتے ہیں کہ الیکشن ہوں، ہم بلا مقابلہ بند کمروں کی بندربانٹ مسترد کرتے ہیں،اہم بات یہ ہے کہ کیاآپ نے پیسے پہ بکنے والے غداروں کو اپنی صفوں میں شامل رکھنا ہے یا ایکسپوزکرنا ہے، ہمیں ایکسپوز کرنا چاہیے جو لوگ پیسے لے رہے ہیں، جو سوداگری کررہے ہیں۔
ان کامزید کہناتھاکہ میں یہی کہوں گا کہ ایک ووٹ بھی نہ دیں، دستبردار نہیں ہوں گا، الیکشن ہونا چاہیے ، بلامقابلہ ہمیں قبول نہیں، پی ٹی آئی کو بغیر لڑے میدان نہیں چھوڑنا چاہیے۔

ادھرڈان نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینیٹ انتخابات کے لیے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی واپس لینے کا وقت آج دن 12 بجے تک تھا، یہ وقت ختم ہونے کے باوجود پی ٹی آئی کے ناراض امیدواروں نے مقررہ وقت میں کاغذات نامزدگی واپس نہیں لیے۔عرفان سلیم، عائشہ بانو، وقاص اورکزئی، خرم ذیشان اور ارشاد حسین انتخابات سے دستبردار نہیں ہوئے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *