لاہور(پاکستان امیج)تحریک انصاف کی امیدوار صنم جاوید نے سینیٹ الیکشن میں کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کردیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے صنم جاوید کے کاغذات حقائق کے برعکس مسترد کئے،صنم جاوید پر اعتراض عائد کیا گیا کہ کاغذات میں پلاٹ ظاہر نہیں کیا،صنم جاوید کے پاس ایسا کوئی پلاٹ نہیں ہے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اپیلٹ ٹریبونل صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کا حکم دے۔
Check Also
رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ
اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …
Pakistan Image