سینیٹ ؛لیگی سینیٹر سعدیہ عباسی اجلاس میں پھٹ پڑیں ،گزشتہ روز پاس ہونیوالی قراردادیں واپس لینے کا مطالبہ

اسلام آباد(پاکستان امیج)مسلم لیگ (ن )کی سینیٹر سعدیہ عباسی سینیٹ کے اجلاس میں پھٹ پڑیں اور گزشتہ روز پاس ہونیوالی قراردادیں واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔

نجی ٹی وی چینل” جیو نیوز “کے مطابق ڈپٹی چیئرمین مرزا آفریدی کی زیرصدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا، سینیٹر سعدیہ عباسی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ کل سینیٹ نے قرارداد پاس کی جب صرف 12ارکان ایوان میں موجود تھے،ایجنڈا میں جو چیز شامل نہیں تھی اسے پیش کیاگیا،یہ قرارداد جمہوریت کی نفی ہے، جمہوریت پر شب خون مارا گیا۔

سینیٹر سعدیہ عباسی نے کہاکہ ایوان نے قواعدوضوابط سے ہٹ کر جو کام کیا ہم اسے سپورٹ نہیں کرتے،ایوان کو استعمال کرکے ایسے قراردادپاس کرائی گئی جو جمہوریت کی نفی ہے،کیا ایوان کل یہ قرارداد لے آئے گا کہ مارشل لاء لگا دیاجائے تو کیا یہ ہو جائے گا،ان کاکہناتھا کہ یہ طریقہ کار نفی کرتا ہے پارلیمانی روایت کی،یہ قراردادیں واپس لیں، یہ قراراداد اس ایوان کی عکاس نہیں ہے ۔

سینیٹر رضا ربانی، طاہر بزنجو، تاج حیدر، مشتاق احمد خان نے بھی نشستوں پر کھڑے ہو کراحتجاج کیا،سینیٹر رضا ربانی اور سینیٹر مشتاق نے کہاکہ ہم اس معاملے پر بات کرنا چاہتے ہیں،مرزا آفریدی نے کہاکہ سینیٹ ایجنڈا مکمل کرکے میں آپ کو بات کرنے کی اجازت دیتا ہوں،جس کے بعد سینیٹ میں کورم کی نشاندہی پر گھنٹیاں بجنے لگیں،سینیٹ میں کورم پورا نہ نکلا، اجلاس جمعہ ساڑھے 10بجے تک ملتوی کردیاگیا،سینیٹر تاج حیدر نے کہاکہ کورم کی نشاندہی چیئرمین نے کی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *