اسلام آباد(پاکستان امیج)مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے ضابطہ فوجداری میں ترمیم کے بارے میں اپنے گمشدہ بل کا مسئلہ سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے امور داخلہ میں اٹھا دیا ہے۔ کمیٹی چیئر مین سینیٹر محسن عزیز کے نام خط میں عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ ان کا بل مئی اور جون 2022میں پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے پا س ہو گیا۔ 20جون2022کو قومی اسمبلی نے یہ بل وزارت پارلیمانی امور کو بھیجا جس نے 21جون 2022کو اسے صدر کی توثیق کے لیے وزیر اعظم ہاوس روانہ کردیا ۔ اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کے افسران کو عدالتی اختیارات سے محروم کردینے والا یہ بل گزشتہ پندرہ ماہ سے لاپتہ ہے ۔ اس دوران ایوان صدر وضاحت کر چکا ہے کہ یہ بل وہاں تک نہیں پہنچا ۔سینیٹر صدیقی نے خط میں کہا ہے کہ وہ خود کمیٹی میں آکر تفصیلات بتانا چاہتے ہیں ۔ توقع ہے کہ کمیٹی کل (28ستمبر)ہونے والے اجلاس میں اس معاملے پرغور کرے گی اور اس لاپتہ بل کا سراغ لگانے میں میری مدد کرے گی۔
Check Also
رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ
اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …
Pakistan Image