سینیٹر عرفان صدیقی نے اسد قیصر کے بیان کی تردید کردی

اسلام آباد(پاکستان امیج)سینیٹر عرفان صدیقی نے اسد قیصر کے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی مذاکراتی ٹیم نے ملاقات کے دوران سٹیک ہولڈر سے بات کرنے کی گفتگو نہیں کی ۔حکومت کی مذاکراتی ٹیم کے ترجمان و سینیٹر عرفان صدیقی نے سماء نیوز کے پروگرام میں کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کی مذاکراتی ٹیم نے ملاقات کے دوران اسٹیک ہولڈرز یا اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کی کوئی گفتگو نہیں کی ۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے اسد قیصر کے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے مذاکرات کے دوران طے ہونے والی باتوں سے اگر پھر جائیں گے تو معاملات آگے لے جانے میں مشکلات پیش آئیں گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *