سینئر وکیل اعتزاز احسن نے گمشدہ افراد کی بازیابی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی

اسلام آباد(پاکستان امیج)سینئر وکیل اعتزاز احسن نے گمشدہ افراد کی بازیابی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق درخواست میں وفاقی، صوبائی حکومتوں، چاروں آئی جیز پولیس، لاپتہ افراد کمیشن کو فریق بنایاگیا ہے،اعتزاز احسن کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ شہریوں کو جبری گم یا لاپتہ کرنے کی روایت فوری ختم کی جائے،لاپتہ شہریوں کو فوری بازیاب کرانے کا حکم دیاجائے،درخواست میں مزید استدعا کی گئی ہے کہ طاقتور کمیشن بنایا جائے جو لاپتہ افراد کی بازیابی کو ممکن بنائے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *