سیمنٹ بنانے والی کمپنیوں پر بڑی ’ پابندی ‘ لگانے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاکستان امیج) مسابقتی کمیشن پاکستان نے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی اور پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کو سیمنٹ مینوفیکچررز کے لیے اپنے سیمنٹ کے تھیلوں پر ’’مینوفیکچرنگ، پیکجنگ اور ایکسپائری‘‘ تاریخوں کو بہتر انداز میں ظاہر کرنا لازمی قرار دینے کی سفارش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پانچوں قسم کے سیمنٹ کیلیے پاکستان اسٹینڈرڈ اسپیسیفکیشن میں ترمیم کرنے کی تجویز بھی دی ہے۔ پالیسی نوٹ کے مطابق سیمنٹ فطری طور پر ہائیگرو اسکوپک ہے اور عام حالات میں تھیلوں میں 4 سے 6 ہفتوں کے ذخیرہ کرنے کے بعد اور منفی موسمی حالات یا زیادہ نمی میں کافی جلد اپنی طاقت کو نمایاں طور پر کھونے لگتا ہے۔
سی سی پی نے بڑی تشویش کے ساتھ نوٹ کیا ہے کہ سیمنٹ مینوفیکچررز رضاکارانہ اپنے سیمنٹ کے تھیلوں پر مینوفیکچرنگ/ پیکیجنگ اور ایکسپائری/ بہتر تاریخوں کو پرنٹ نہیں کرتے، اس طرح کی معلومات کا انکشاف نہ کرنا صارفین کو گمراہ کر سکتا ہے اور معیاد ختم ہونے والے سیمنٹ کی خریداری انھیں خطرے میں ڈال سکتی ہے، جس سے تعمیراتی منصوبوں کی طاقت او ر معیار متاثر ہو سکتا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *