سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم کے ساتھ تعلقات پر پلک تیواری نے خاموشی توڑ دی

ممبئی (پاکستان امیج) بھارت کی مشہور اداکارہ شویتا تیواری کی بیٹی پلک تیواری نے بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کے صاحبزادے ابراہیم علی خان سے تعلقات پر خاموسی توڑ دی۔

ایک حالیہ انٹرویو میں پلک نے اپنی ڈیٹنگ کی افواہوں پر نہایت سنجیدگی سے روشنی ڈالی اور کہا کہ وہ اپنی ذاتی زندگی کو سرخیوں کا موضوع بنانا نہیں چاہتیں۔پلک نے کہا میں اپنے کیریئر کے اس نازک مرحلے پر ہوں جہاں اپنی شناخت بنانا میری اولین ترجیح ہے۔ میں نہیں چاہتی کہ میری رومانوی زندگی میری محنت پر حاوی ہوجائے۔ پلک کے مطابق جب کوئی اپنے خوابوں کی تکمیل کیلئے جدوجہد کررہا ہو تو لو اسٹوری کی سرخیاں اس کی اصل کامیابی کو پس منظر میں دھکیل دیتی ہیں۔اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ وہ اپنی زندگی کے معاملات میں دوسروں کی رائے یا مداخلت برداشت نہیں کرنا چاہتیں۔ میری ذاتی زندگی میری اپنی ہے، اور میں چاہتی ہوں کہ یہ نجی ہی رہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *