راولپنڈی(پاکستان امیج)سیف انور جپہ قائمقام کمشنر راولپنڈی تعینات ہو گئے۔
ان کا کہنا ہے کہ حالیہ انتخابات میں کمشنر کا کوآرڈینشن کے علاوہ کوئی کردار نہیں ،سابق کمشنر کے الزامات کی تردید کرتا ہوں،ڈی او او پنڈی کاکہناتھا کہ ان الزامات کی آزادانہ انکوائری کروائی جائے۔
دوسری جانب ڈی آراو اٹک نے کہاکہ الیکشن شفاف کروائے کوئی بے ضابطگی نہیں کی، ہم پر کوئی دباو نہیں تھا۔
ڈی آر او جہلم کاکہناتھا کہ جہلم میں تمام حلقوں میں انتخاب صاف شفاف بغیر کسی اثر کے کروائے،ڈی آر او چکوال نے کہاکہ سابق کمشنر کے الزامات کی تردید کرتی ہوں،کسی قسم کو دباؤ نہیں تھا ،الیکشن کمیشن ان الزامات کی نکوائری کروائے۔
خاور بشیر احمدڈی آر او تلہ گنگ نے کہاکہ سابقہ کمشنر کے الزامات بے بنیاد اور غلط ہیں، قومی و صوبائی اسمبلی کے انتخابات حلف،الیکشن ایکٹ،قوانین اور الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق کروائے،الیکشن تندہی کے ساتھ شفاف کروائے،الیکشن کمیشن ان پر انکوائری کروائے اور حقیقت کو سامنے لائے۔
Pakistan Image