سیاسی جماعت کے امیدوار کی گاڑی پر گولیاں برسا دی گئیں

میرپور خاص (پاکستان امیج) پیپلز پارٹی کے صوبائی اسمبلی کے امیدوار ذوالفقار شاہ کی گاڑی پر میر پور خاص میں گولیاں برسا دی گئیں۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سید ذوالفقار شاہ پیپلز پارٹی کی سندھ اسمبلی کی نشست کیلئے حلقہ پی ایس 46 سے انتخاب لڑ رہے ہیں، میرپور خاص میں وہ اپنی گاڑی پر محو سفر تھے کہ رتن آباد بائی پاس کے قریب نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی جس میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔

پولیس کی جانب سے کہا گیا کہ ذوالفقار شاہ کو تشوش ناک حالت میں حیدرآباد میں واقع ہسپتال بھجوا دیا گیا۔ ہسپتال کے باہر پیپلز پارٹی کے کارکنان پہنچ گئے،مزید کسی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے رینجرز کی نفری تعینات کر دی گئی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *