سیاسی استحکام کیلیے مقتدر حلقوں کو کیا چھوڑنا ہو گا ۔۔؟ لطیف کھوسہ نے بتا دیا

اسلام آباد (پاکستان امیج)تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ نے کہا کہ سیاسی استحکام تب ہی آسکتا ہے جب مقتدر حلقے انتقام اور نفرت کی سیاست چھوڑ دیں، کچے اور پکے کے ڈاکوؤں کی لوٹ مار کا حل اڈیالہ جیل میں ہے عمران خان کو باہر نکالیں ،اس ملک میں عمران خان کے بغیر سیاست نہیں ہوسکتی، عمران خان ایک حقیقت ہے اسے تسلیم کرنا ہوگا۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ پروگرام میں وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے بھی شرکت کی ۔

تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگردی کے واقعات میں ہلاکتیں افسوسناک ہیں، دہشتگردی کے خاتمے او ر معاشی خوشحالی کیلئے سیاسی استحکام ضروری ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *