سیاحوں کو مری میں داخلے کی اجازت دیدی گئی

اسلام آباد (پاکستان امیج) اسلام آباد انتظامیہ نے سیاحوں کو مری میں داخلے کی اجازت دے دی۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق سیاحوں کو مری میں داخلے کی اجازت ضلعی انتظامیہ کیساتھ مشاورت کے بعد دی گئی، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن کا کہنا تھا کہ سیاحوں نے برفباری کی وجہ سے مری کا رخ کیا۔ کچھ سیاحوں کی واپسی کے بعد مزید کو مری جانے کی اجازت دی گئی۔

بتایا گیا ہے کہ مری میں سیاحوں کی 8 ہزارگاڑیوں کے داخلے کی اجازت دی گئی ہے۔ سی ٹی او کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس کے افسر وجوان سیاحوں کی خدمت کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہیں، پہاڑی اورخطرناک راستہ ہونے کے باعث سیاح تیز رفتاری سے گریز کریں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *