سہیل آفریدی زیادتی کے بعد قتل 5 سالہ آیت نور کے گھر پہنچ گئے، انصاف کی یقین دہانی

پشاور(پاکستان امیج) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی زیادتی کے بعد قتل ہونے والی 5 سالہ آیت نور کے گھر پہنچ گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے متاثرہ خاندان سے اظہار ہمدردی کیا اور آیت نور کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں خیبرپختونخوا کے عوام اور حکومت متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے متاثرہ خاندان کو ہر صورت انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ واقعے میں ملوث عناصر کو سخت سزا دی جائے گی اور انہیں عبرت کا نشان بنایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ واقعے کی تحقیقات میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن بل کو مزید مؤثر اور سخت بنایا جائے گا۔ انہوں نے متاثرہ خاندان کو یقین دلایا کہ حکومت انہیں تنہا نہیں چھوڑے گی اور ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *