سکیورٹی وجوہات: گلگت و سکردو کی فلائٹس آج بھی منسوخ و تاخیر کا شکار

لاہور(پاکستان امیج) قومی ایئر لائن کی گلگت کی 4 پروازیں سکیورٹی وجوہات کے پیش نظر آج بھی منسوخ کردی گئیں جبکہ سکردو کی فلائٹس تاخیر کا شکار ہیں۔

شنجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد اور لاہور سے گلگت کی 4 پروازیں پی کے 601، 602، 609 اور 610 منسوخ کی گئی ہیں۔

دوسری جانب فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی سے سکردو کی پروازیں پی کے 455 اور 456 تین گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں۔

ایئر پورٹ حکام نے بتایا ہے کہ اسلام آباد سے سکردو کی پرواز پی کے 451 کی روانگی میں نصف گھنٹے کی تاخیر ہوئی ہے جبکہ کراچی سے کوئٹہ کی پروازیں پی کے 310 اور 311 پونے 3 گھنٹے لیٹ ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *