سپیکر نے جمشید دستی اور محمد اقبال کی موجودہ سیشن میں شرکت معطل کردی

اسلام آباد(پاکستان امیج)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سنی اتحاد کونسل کے رکن اسمبلی جمشید دستی اور محمد اقبال کی موجودہ سیشن میں شرکت معطل کردی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپیکر نے کہاکہ دونوں ارکان نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں غیرپارلیمانی زبان استعمال کی،سپیکر نے رولنگ دیتے ہوئے کہاکہ جمشید دستی اورمحمد اقبال نے اسمبلی قواعد کی خلاف ورزی کی،جمشید دستی اور محمد اقبال کی موجودہ سیشن میں شرکت معطل کی جارہی ہے،سپیکر ایاز صادق نے رولنگ دیتے ہوئے کہاکہ دونوں افراد موجودہ اجلاس میں حصہ نہیں لے سکتے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *