سپیکر قومی اسمبلی نے مذاکرات کے حوالے سے بیرسٹر گوہر کی درخواست قبول کرلی

اسلام آباد(پاکستان امیج)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے مذاکرات کے حوالے سے متحرک کردار ادا کرنے کی درخواست کی ہے۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق بیرسٹر گوہر کی عدالت کے باہر گفتگو پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے بطور کسٹوڈین آف دی ہاﺅس کردار کو تسلیم کیا ہے۔

سردار ایاز صادق نے کہا کہ بیرسٹر گوہر نے سپیکر کو مذاکرات کے حوالے سے فعال طور پر اپنا کردار ادا کرنے کی استدعا کی، میں اُن کی مذاکراتی کمیٹی کی تشکیل کی تجویز کو تسلیم کرتا ہوں اور سمجھتا ہوں کہ مسائل کا حل مذاکرات میں ہی ہے۔

سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے مذاکراتی کمیٹی کی تشکیل کے جواب میں وزیراعظم پاکستان سے حکومت کی مذاکراتی ٹیم تشکیل کرنے کی استدعا کر دی ہے، ہم معاملات کو حل کرنا چاہتے ہیں تاکہ سیاسی عدم استحکام ختم ہو۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *