اسلام آباد (پاکستان امیج) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے ہیں ،انہوں نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 52 کے لیے کاغذات نامزدگی حاصل کئے ۔
تفصیلات کےمطابق سپیکر قومی اسمبلی اس حلقے سے پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر تین بار بھاری اکثریت سے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہو چکے ہیں، راجہ پرویز اشرف این اے 52 سے منتخب ہو کر وفاقی وزیر، وزیراعظم پاکستان اور سپیکر قومی اسمبلی جیسے اعلیٰ عہدوں پر فائز ہوئے ۔
سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کل بروز جمعہ 22 دسمبر کو این اے 52 کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔
Pakistan Image