سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی تنظیم نو کا فیصلہ

اسلام آباد(پاکستان امیج)سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی تنظیم نو کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی تنظیم نو سےایک ارب روپے سالانہ کی بچت ہوگی،تنظیم نو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو ضرورت کے مطابق فعال اور متحرک بنانے کا حصہ ہے۔

اعلامیہ کے مطابق پہلے مرحلے میں 90اور دوسرے مرحلے میں 130غیرضروری آسامیاں ختم کی جائینگی،غیرضروری آسامیاں ختم کرنے سے 56 کروڑ روپے سالانہ کی بچت ہوگی،تیسرے مرحلے میں انتظامی اصلاحات سے مزید 40کروڑ کی بچت ہو گی،سپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت فنانس کمیٹی کے اجلاس میں منظوری دی گئی ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *