سپورٹس اینکر زینب عباس کو ورلڈ کپ میں اہم ذمہ داری مل گئی

کراچی(پاکستان امیج) پاکستان کی معروف سپورٹس اینکر اور کرکٹ پریزنٹر زینب عباس آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں پریزینٹر کی حیثیت سے شریک ہوں گی۔

زینب عباس نے ایکس پر شیئر پیغام میں اپنے مداحوں کو اس خبر سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ انڈیا میں کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں بطور پریزینٹر شرکت ان کیلئے باعث مسرت ہے۔

قبل ازیں آئی سی سی نے جمعہ کو بھارت میں 6 اکتوبر سے شروع ہونے والے ورلڈ کپ 2023 کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کیا تھا جس میں پاکستان کے رمیز راجہ اور وقار یونس بھی شامل ہیں۔آئی سی سی کے مطابق ایونٹ کی ICC.tv کی کوریج میں میچ سے پہلے، اننگز کے وقفے اور میچ کے بعد کا ایک پروگرام شامل ہوگا جس میں آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ، انگلینڈ کے سابق کپتان ایون مورگن و دیگر شامل ہونگے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *