سپر بلڈ مون، چاند کو گرہن لگنے کا آغاز ہوگیا

اسلام آباد(پاکستان امیج)پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں چاند کو گرہن لگنے کا آغاز ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ایشیا، افریقا اور یورپ میں مکمل چاند گرہن (سپر بلڈ مون) کا عمل شروع ہوگیا ہے۔

پاکستان میں جزوی چاند گرہن 9 بج کر 27 منٹ پر ہوگا جبکہ چاند کو مکمل گرہن 10 بج کر 31 لگے گا اور پھر رات 11 بج کر 12 منٹ پر عروج پر ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رات کو ایک بج کر 55 منٹ پر گرہن ختم ہوگا۔

اس دوران پاکستان میں بھی مکمل سرخ چاند کا نظارہ دیکھا جاسکے گا۔ چاند گرہن جب عروج پر ہوگا تو اس کا رنگ سفید کی جگہ سرخ نظر آئے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *