اسلام آباد(پاکستان امیج)پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ کی جانب سے عمران خان کو شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کے حکم کو خوش آئند قرار دیا ہے۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کو آج ہی اسلام آباد کے نجی اسپتال شفاء انٹرنیشنل منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی مقبول اورقابل قبول ترین لیڈرہیں، عدالتوں کاکام انصاف دینا ہے،آج کافیصلہ ظلم اورفسطائیت کاازالہ نہیں کرسکتا، مزیدانصاف چاہتے ہیں،عدالت اورججز سےانصاف کی امید ہے۔
سہیل آفریدی نےپی ٹی آئی کارکنان کےاسپتال کی حدود میں نہ آنےکی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی سےتعلق نہ رکھنےوالےانتشاری عناصرانتشارپھیلاناچاہیں گے،انتشاری عناصر امید کی کرن کو ختم کرنا چاہیں گے۔انتشاری عناصر کاتحریک انصاف یابانی پی ٹی آئی سےکوئی تعلق نہیں،پرامن رہتےہوئےبانی پی ٹی آئی کاعلاج ہونےدیناہے۔
عدالتی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما سینیٹر اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ عمران خان کو علاج کے لئے شفاء انٹرنیشنل لایا جا رہا ہے ،یہ انتہائی خوش آئند ہے،ہم حکومت کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں،ہمیں مل جل کر معاملات کو حل کرنا چاہیے۔
پاکستان تحریک اںصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ یہ خوش آئند فیصلہ ہے، ہم سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کرتے ہیں ،اب اس پر عملدرآمد کرنا انتظامیہ کا کام ہے،ہمارے دیگر اسیر رہنماؤں کو بھی ریلیف ملنا چاہیے۔
Pakistan Image