سپریم کورٹ کے فیصلے سے ملک دشمن سازشی عناصر کے حوصلے بڑھیں گے،عطاتارڑ

اسلام آباد(پاکستان امیج) ڈپٹی سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ ن عطااللہ تارڑ نے سپریم کورٹ کے فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل کالعدم قرار دینے کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے ملک دشمن سازشی عناصر کے حوصلے بڑھیں گے،پی ٹی آئی کے چیئرمین نے 9مئی کو ایک مذموم سازش کے تحت قومی سلامتی کے ادارے پر حملے کروائے،شہدا کی یادگاروں کو مسمار کرنے والے قومی مجرم ہیں اور کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کیا غیر ملکی ایجنٹ جو دشمنوں کی حمایت سے ملک کے اندر انتشار پھیلاتے ہیں، ان کا بھی ملٹری کورٹس میں ٹرائل نہ کیا جائے،پارلیمنٹ نو مئی کے ملزمان کا ملٹری کورٹس میں ٹرائل کیے جانے کی قرارداد جون میں منظور کر چکی، پارلیمنٹ کی اس قرارداد کی موجودگی میں، سپریم کورٹ کے اس فیصلے کی گنجائش نہیں بنتی۔ملٹری کورٹس کے فیصلوں کے خلاف اپیل کا حق موجود ہے۔ جس سے ملزمان کے قانونی حقوق کو تحفظ ملتا ہے،قانونی سسٹم میں بہت سی خامیاں موجود ہیں جن کی وجہ سے ملزمان سزا سے بچ جاتے ہیں،پوری دنیا میں سپیشل کورٹس بنائے جانے کی مثالیں موجود ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *