سپریم کورٹ کے بعد کیا مجھ سے بھی اپنے خلاف نوٹ لکھوانا چاہتے ہیں؟ اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دیدی

اسلام آباد(پاکستان امیج)اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دیدی،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ کیا سپریم کورٹ سے آنے والا اضافی نوٹ آپ کیلئے کافی نہیں تھا؟سپریم کورٹ کے بعد کیا مجھ سے بھی اپنے خلاف نوٹ لکھوانا چاہتے ہیں؟

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے درخواست پر سماعت کی،ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عدالت میں پیش ہوئے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل نے درخواست کے قابل سماعت ہونے کی مخالفت کر دی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست کی مخالفت کرنے پر اظہار برہمی کیا۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہاکہ کیا سپریم کورٹ سے آنے والا اضافی نوٹ آپ کیلئے کافی نہیں تھا؟سپریم کورٹ کے بعد کیا مجھ سے بھی اپنے خلاف نوٹ لکھوانا چاہتے ہیں؟

عدالت نے کہاکہ ایڈووکیٹ جنرل اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل آفس نگران حکومت کی نمائندگی کررہے ہیں ،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل آفس کو غیرجانبدار ہونا چاہئے ۔

عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی گوہر خان کو بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کی اجازت دیدی،عدالت نے کہاکہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی نگرانی میں بیرسٹر گوہر کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرائی جائے۔

عدالت نے کہاکہ انتخابات کیلئے مشاورت کی اجازت بنیادی حق ہے،انتخابات میں نگران حکومت کو غیرجانبدار ہونا چاہئے،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہاکہ سابق اور موجودہ چیئرمین کے درمیان ٹکٹوں پر مشاورت بنیادی حق ہے ،دونوں کی مشاورت میں مخالفت سے نگران حکومت کی غیرجانبداری پر سوال اٹھتا ہے،عدالت نے چیئرمین کو بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کی اجازت دیکر درخواست نمٹا دی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *