سپریم کورٹ نے 9 مئی مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منظور کرلی

اسلام آباد(پاکستان امیج)سپریم کورٹ نے 9 مئی کے 8 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منظور کرلی۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ بینچ میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی جگہ جسٹس حسن اظہر رضوی کو شامل کیا گیا۔

عدالت عظمیٰ نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف ضمانت کی درخواستیں منظور کیں اور فریقین کو حکم نامے کے لیے ایک بجے چیمبر میں طلب کرلیا۔ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے تفصیلی فیصلے کیلئے بانی کے وکیل کو ایک بجے اسپیشل پراسیکیوٹر چیمبر میں طلب کرلیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *