سپریم کورٹ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس میں فل کورٹ بنانے کی درخواست منظورکرلی

اسلام آباد(پاکستان امیج)سپریم کورٹ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس میں پاکستان بار کونسل کی فل کورٹ بنانے کی درخواست منظورکرلی، چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ دلائل دوبارہ سے شروع ہوں گے کیونکہ نیا بنچ بنایا گیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی،پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار سپریم کورٹ کی کارروائی براہ راست دکھائی گئی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں فل کورٹ نے سماعت کی،فل کورٹ میں سپریم کورٹ کے تمام 15ججز شریک ہوئے۔

سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس میں وکیل خواجہ طارق رحیم دلائل دے رہے ہیں، چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ ملک 57ہزار کیسز کا فیصلہ چاہتا ہے، چیف جسٹس نے وکیل کو ہدایت کی برائے مہربانی اپنی پٹیشن پر فوکس کریں،چیف جسٹس نے خواجہ طارق رحیم کو صرف بنیادی نکتہ پڑھنے کی ہدایت کی ۔

جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ خواجہ صاحب کیا آپ ماضی میں جوہوااس کو سپورٹ کرتے ہیں،کیس کو لیکر آپ کی قانونی پوزیشن کیا ہے،چیف جسٹس پاکستان نے خواجہ طارق رحیم سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ ایکٹ کے کس حصے سے اتفاق نہیں کرتے،ضروری نہیں آپ ہر سوال کا فوری جواب دیں،چیف جسٹس نے خواجہ طارق رحیم سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ جیسے مرضی چاہیں بحث کریں،خواجہ طارق رحیم نے کہاک ہمیں پہلے ایکٹ کو پڑھنا چاہوں گا، جسٹس عائشہ ملک نے کہاکہ فل کورٹ اگر یہ کیس سنے گی تو اسی ایکٹ کی سیشن 5کا کیا ہوگا، کیا سیکشن 5میں جو اپیل کا حق دیا گیاہے اس پر عمل نہیں کیا جائے گا، چیف جسٹس نے وکیل کو ہدایت کی کہ آپ جواب دینے سے پہلے سوالات کو نوٹ کرلیں،وکیل خواجہ طارق رحیم نے کہاکہ ریگولیشن کااختیار صرف سپریم کورٹ کے پاس ہے ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *