سپریم کورٹ نے عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کی درخواست خارج کردی

اسلام آباد(پاکستان امیج)سپریم کورٹ آف پاکستان نے عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کی درخواست خارج کردی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق عامر لیاقت مرحوم کی تیسری بیوہ دانیہ عامر نے پوسٹ مارٹم کرانے کی درخواست دائر کی تھی،جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ۔

جسٹس اعجازالاحسن نے کہاکہ اب تو یہ درخواست غیرموثر ہو چکی ہے،وکیل دانیہ عامر نے کہاکہ عدالت مہلت دے تو کچھ دستاویزات جمع کروانا چاہتا ہوں،اہم معاملہ ہے اور چاہتے ہیں پوسٹ مارٹم ہو، وجوہات سامنے آئیں،جسٹس شاہد وحید نے کہاکہ ابتک تو باڈی ڈی کمپوز ہو چکی ہو گی،وکیل دانیہ عامر نے کہاکہ عدالت اجازت دے تو درخواست واپس لینا چاہتے ہیں،عدالت نے کیس واپس لینے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کیس خارج کردیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *