اسلام آباد(پاکستان امیج)سپریم کورٹ نے نوابزادہ جمال رئیسانی کے کاغذات نامزدگی منظوری کیخلاف اپیل واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی،عدالت نے کہاکہ درخواستگزار چاہے تو انتخابات کے بعد دوبارہ اپیل کھلوا سکتا ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نوابزادہ جمال رئیسانی کے قومی اسمبلی کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی،اعتراض کنندہ نے ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل واپس لے لی ، سپریم کورٹ نے اپیل واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔
عدالت نے کہاکہ درخواستگزار چاہے تو انتخابات کے بعد دوبارہ اپیل کھلوا سکتا ہے،چیف جسٹس پاکستان نے اعتراض کنندہ کے وکیل سے استفسار کیااگر آپ کا کوئی نقصان ہوا ہے تو ہمیں بتائیں،آپ الیکشن لڑیں اور جن کے کاغذات نامزدگی چیلنج کئے ہیں انہیں ہرا دیں۔
Pakistan Image