اسلام آباد(پاکستان امیج)سپریم کورٹ نے بینظیر بھٹو کی حکومت گرانے کی سازش میں ملوث افسران کی سزا کیخلاف اپیلوں پر فیصلہ سنا دیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق 15فروری کو محفوظ کیا گیا فیصلہ جسٹس منیب اختر نے پڑھ کر سنایا، سپریم کورٹ نے بینظیر بھٹو کی حکومت گرانے کی سازش میں ملوث فوجی افسران کی سزائیں برقرار رکھتے ہوئے کرنل (ر)آزادمنہاس اور کرنل (ر)عنایت اللہ کی سزاؤں کیخلاف اپیلیں خارج کردیں۔
یاد رہے کہ 1995میں بینظیر بھٹو حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش کے الزام میں کارروائی کی گئی تھی،فیلڈکورٹ مارشل نے آزادمنہاس کو 2،عنایت اللہ کو 4سال قیدبامشقت اور برطرفی کی سزا سنائی تھی،لاہور ہائیکورٹ سے درخواستیں مسترد ہونے کے بعد درخواست گزاروں نے 2016میں سپریم کورٹ سے رجوع کیاتھا۔
Pakistan Image