سپریم کورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات 3کی بجائے 2ماہ ہونگی،نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(پاکستان امیج)سپریم کورٹ آف پاکستان میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیا۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سپریم کورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات تین ماہ کے بجائے دو ماہ ہونگی،موسم گرما کی تعطیلات 15 جولائی سے ستمبر کے دوسرے ہفتے تک ہونگی،تاہم موسم گرما کی تعطیلات کے دوران اہم مقدمات کی سماعت جاری رہے گی،نوٹیفکیشن کے مطابق سپریم کورٹ ججز دو ماہ کے بجائے ایک ماہ تعطیل پر جا سکتے ہیں۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے موسم گرما کی تعطیلات ایک ماہ کم کی ہیں،اس سے قبل پر سال موسم گرما کی تعطیلات 15 جون سے ستمبر تک ہوتی تھیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *