سپریم کورٹ ملازمین کی معلومات پبلک ہو سکتی ہے یا نہیں؟ عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا

اسلام آباد(پاکستان امیج)سپریم کورٹ کے ملازمین سے متعلق ریکارڈ کے حصول کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا، عدالت نے درخواستگزار اور اٹارنی جنرل کو 2ہفتوں میں تحریری دلائل جمع کرانے کا حکم دیدیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق قبل ازیں دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ اٹارنی جنرل صاحب !آپ ریکارڈ دیکھ کر تیاری کرلیں،یہ حساس معاملہ ہے، یہ نہ ہو کہ ہم کچھ اور کہہ رہے ہوں اور اٹارنی جنرل کچھ اور،اٹارنی جنرل وفاق کے وکیل ہیں آپ پر بھاری ذمہ داری عائد ہو گی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہاکہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان رجسٹرار آفس کی نمائندگی کریں گے،کیس کو نمبر کے مطابق آخر میں ہی سنا جائے گا، آپ کسی کو یہاں کورٹ روم میں بٹھا دیں،جب کیس کی باری آئے گی تو آپ کو بلا لیں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *