سپریم کورٹ بار کا پرویز الہٰی کی بار بار گرفتاری پر تحفظات کا اظہار

اسلام آباد (پاکستان امیج) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی بار بار گرفتاری پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ کے واضح احکامات تھے کہ پرویز الٰہی کو کسی صورت گرفتار نہ کیا جائے، بار بار گرفتاریاں نہ صرف سنگین ناانصافی بلکہ انصاف کے اصولوں، قانون کی حکمرانی اور عدالتی احکامات کے تقدس کی بھی صریحاً خلاف ورزی ہے۔

سپریم کورٹ بار کا اپنے بیان میں مزید کہنا ہے کہ ضمانت ملنے کے فوراً بعد بار بار گرفتاریوں کا سلسلہ اختیارات کے انتہائی غلط استعمال کا ایک پریشان کن عکاس ہے،بار بار گرفتاریوں کا عمل قانون کی حکمرانی، عدالتوں کی نافرمانی، آئین میں درج بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے،ایم پی او قانون ڈریکونین قانون ہے جس کووہاں بھی استعمال کیا گیا جہاں مذکورہ قانون میں بیان کردہ حالات حقیقی طور پر موجود نہیں تھے۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ تمام ادارے قانون کی حکمرانی، انصاف کے اصولوں، عوام کے بنیادی حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *