اسلام آباد ( پاکستان امیج ) تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر عون عباس بپی نے6ججز کے خط کے معاملے پر اہم بیان دیدیا ۔ انکا کہنا ہے کہ کہا ہے کہ وزیراعظم کو انکوائری کمیشن بنانے کیلئے کہنے سے ڈائریکشن غلط ہوگئی تھی، 6 ججوں نے خط لکھ کر بہادری کا ثبوت دیا پوری قوم کو ان کے پیچھے کھڑا ہونا چاہیے، سپریم کورٹ اصولی مؤقف اختیار کرلے تو چھوٹا جج بھی مضبوط ہوجائے گا ، ہم نے لوگوں سے خدمت کا نہیں حقیقی آزادی اور شعور کا ووٹ لیا، 6ججوں کا خود پر دباؤ کے خلاف آواز اٹھانا بھی اسی حقیقی شعور کا نتیجہ ہے۔
وہ نجی ٹی وی کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کررہے تھے۔ پروگرام میں وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے بھی شرکت کی ۔
Pakistan Image