سپریم کورٹ آئینی بینچ؛ جسٹس منصورعلی شاہ کے خلاف توہین عدالت کیس نمٹا دیا گیا

اسلام آباد(پاکستان امیج)سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے سابق جج لاہور ہائیکورٹ جسٹس منصورعلی شاہ کے خلاف توہین عدالت کیس نمٹا دیا۔

دوران سماعت، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ محتسب کی طرف سے جسٹس منصور کو توہین عدالت کا نوٹس دیا گیا اور نوٹس اس وقت جاری کیا گیا تھا جب جسٹس منصور علی شاہ لاہور ہائیکورٹ کے جج تھے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے مزید بتایا کہ وفاقی محتسب نے توہین عدالت کا نوٹس واپس لے لیا ہے اور وفاقی محتسب نے اپنی متفرق درخواست بھی واپس لے لی ہے۔

جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیے ہوئے کہا کہ یہ کیس تو ایسا لگتا ہے جیسے ایک ہائیکورٹ نے دوسری ہائیکورٹ کو نوٹسز کیے۔

آئینی بینچ نے توہین عدالت کا نوٹس اور معاملے پر لیا گیا ازخود نوٹس دونوں نمٹا دیے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *