سپریم کورٹ؛ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی ملاقات

اسلام آباد(پاکستان امیج )چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی ملاقات ہوئی ہے،ملاقات چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کے چیمبرمیں ہوئی۔

سما ٹی وی کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ دونوں ججز میں پہلی ملاقات آج مقدمات کی سماعت سے قبل ہوئی،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو مبارک باد پیش کی،جسٹس یحییٰ آفریدی نے مقدمات کی سماعت کے بعد چیف جسٹس سے دوسری ملاقات بھی کی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جسٹس یحییٰ آفریدی جسٹس منصور علی شاہ کے چیمبرمیں بھی گئے،نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو ان چیمبرسٹاف نے بھی مبارک باد دی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *