سپریم جوڈیشل کونسل کا اہم اجلاس طلب، ججز ٹرانسفر سمیت دیگر امور زیرغور آئینگے

اسلام آباد(پاکستان امیج)چیف جسٹس نے سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس طلب کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان، جسٹس یحییٰ آفریدی نے سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس آئندہ جمعرات 14 مئی کو طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس اہم اجلاس میں ججز کے خلاف زیرالتوا شکایات کا جائزہ لیا جائے گا۔ علاوہ ازیں سپریم جوڈیشل کونسل کے اس اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابقہ 6 ججز کا خط بھی زیرغور آئے گا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے ٹرانسفر سے متعلق جوڈیشل کمیشن کے گزشتہ اجلاس سے قبل اہم پیش رفت سامنے آئی تھی، جس کے مطابق جسٹس بابر ستار نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے نام بطور سربراہ جوڈیشل کمیشن ایک خط لکھا تھا، جس میں انہوں نے ٹرانسفر کے معاملے پر انہیں ذاتی طور پر سنے جانے کی استدعا کی تھی۔

ذرائع کے مطابق جسٹس بابر ستار نے اپنے خط میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 200 کے تحت ٹرانسفر کے معاملے پر فیصلہ کرنے سے قبل کمیشن کے اجلاس میں انہیں سنا جائے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ججز ٹرانسفر کے لیےاجلاس بلانے کی مخالفت کی تھی، تاہم چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی جانب سے 5 ممبران کی ریکوزیشن پر یہ سپریم جوڈیشل کونسل کا گزشتہ اجلاس طلب کیا گیا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

ملکی قرضوں کے تمام سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے، ایک سال میں 7 ہزار ارب کا اضافہ

اسلام آباد(پاکستان امیج)ملک پر قرضوں کے تمام سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے اور ایک سال میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

RSS
Follow by Email