لاہور(پاکستان امیج)سٹے بازوں کی وجہ سے چینی کی قیمت ایک بار پھر بے لگام ہونے لگی ہے، جس سے آنے والے دنوں میں بحران سر اٹھانے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔
چینی کی قیمت کا گزشتہ بیس دنوں میں ایکس مل کا ریٹ 115 سے بڑھ کر 125روپے اضافہ ہوگیا ہے، مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت 125 سے بڑھ کر 140 ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ سال کی نسبت 6,7 لاکھ ٹن کم پیداوار کی افواہ بنا کر مصنوعی قلت پیدا کی جا رہی ہے ،پنجاب کے سٹے بازوں نے ماہ دسمبر کا فیوچر ٹریڈ 128 اور جنوری کے لیے 133 مقرر کردیا جس سے آئندہ چینی مزید مہنگی ہوگی۔
Pakistan Image