کراچی(پاکستان امیج)سٹیٹ بینک آف پاکستان نے اے ٹی ایمزبند ہونے سے متعلق افواہوں کی تردید کردی۔
نجی ٹی وی چینل سما نیوز کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ مشکوک آن لائن لنک پر کلک کریں نہ ذاتی معلومات شیئر کریں،صارفین آن لائن بینکنگ سیشن استعمال کے فوری بعد لاگ آؤٹ کریں،سٹیٹ بینک نے کہاہے کہ بینک صارفین اپنے اکاؤنٹ کی سٹیٹمنٹ کا باقاعدگی سے جائزہ لیں۔
Pakistan Image