سٹیٹ بینک آف پاکستان نے چار بینکوں کو مجموعی طور پر 8کروڑ 31لاکھ 57ہزار روپے جرمانہ کر دیا

کراچی(پاکستان امیج) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر چار بینکوں کو مجموعی طور پر 8کروڑ 31لاکھ 57ہزار روپے جرمانہ کر دیا۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق یہ چار بینک یو بی ایل، بینک آف پنجاب، جے ایس بینک اور الائیڈ بینک ہیں۔
بینکنگ سپرویژن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق چاروں بینک صارفین کی شناخت کی جانچ پڑتال، زرمبادلہ کے لین دین اور عمومی بینکاری کے قواعد کی خلاف ورزیوں کے مرتکب پائے گئے۔ انہیں جرمانہ ریگولیٹری ہدایات کی خلاف ورزی کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ اس سے بینکوں کے مالیاتی نظام کی مضبوطی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
رپورٹ کے مطابق یو بی ایل بینک کو 2کروڑ 65لاکھ روپے، بینک آف پنجاب کو 2کروڑ15لاکھ 69ہزار روپے ، جے ایس بینک کو 1کروڑ 85ہزار روپے اور الائیڈ بینک کو 1کروڑ 65لاکھ 78ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *