سٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کے مطابق پاکستان کو مسلسل دوسرے مہینے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا سامنا ہے

کراچی(پاکستان امیج)سٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کے مطابق پاکستان کو مسلسل دوسرے مہینے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا سامنا ہے۔

xمرکزی بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق ماہانہ بنیاد پر ملکی کرنٹ اکاؤنٹ میں خسارہ اور سالانہ بنیاد پر سرپلس رہا اور پاکستان کو مسلسل دوسرے مہینے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا سامنا ہے۔

سٹیٹ بینک کے مطابق فروری میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر خسارے میں رہا اور جنوری کے 40 کروڑ ڈالر خسارے کی نسبت فروری میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں97 فیصد کمی آئی۔

رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ 70 کروڑ ڈالر سرپلس رہا جبکہ گزشتہ مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ ایک ارب 70 کروڑ ڈالر خسارے میں تھا۔

ماہرین کے مطابق تجارتی خسارے ، درآمدات اور ڈالرز میں منافع کی منتقلی بڑھنے سے کرنٹ اکاؤنٹ منفی ہوا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *