سٹیٹ بینک آج مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا، شرح سود میں کمی کا امکان

کراچی(پاکستان امیج)سٹیٹ بینک آف پاکستان آج مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا، شرح سود میں کمی کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق گورنر سٹیٹ بینک کی زیر صدارت مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا، معاشی اشاریوں کا جائزہ لے کر پالیسی ریٹ جاری کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ماہرین کا کہنا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی موجودہ شرح سود کو برقرار رکھنے کی وجوہات بھی بن سکتی ہے، تاہم بزنس کمیونٹی اور تجزیہ کاروں کی جانب سے شرح سود میں کمی کی توقع کی جا رہی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *