سٹاک مارکیٹ تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی (پاکستان امیج) پاکستان سٹاک ایکس چینج میں تیزی کا رجحان آج بھی برقرار ہے، انڈیکس نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

سماء ٹی وی کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا ، کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 602 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 92 ہزار 900 کی نئی تاریخی سطح پر پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی 100 انڈیکس 366 پوائنٹس اضافے سے 92 ہزار 304 کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا جبکہ کاروباری دن کی بلند ترین سطح 92 ہزار 514 پوائنٹس تھی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *