سونے کی پھر اونچی اڑان، فی تولہ قیمت بارےبڑی خبر آگئی

دبئی(پاکستان امیج)عالمی مارکیٹ میں پیر کو سونے کی قیمتوں(Gold Rates) میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جسے تیل کی قیمتوں میں کمی سے سہارا ملا، جبکہ سرمایہ کار رواں سال امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں اضافے کے امکانات اور آئندہ مالیاتی پالیسی سے متعلق اشاروں کا جائزہ لے رہے ہیں۔

گرینچ معیاری وقت کے مطابق صبح 2 بج کر 59 منٹ پر اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.3 فیصد اضافے سے 4,175.60 ڈالر فی اونس ہوگئی، جبکہ دسمبر میں فراہمی کے لیے امریکی سونے کے مستقبل کے سودوں کی قیمت 0.4 فیصد بڑھ کر 4,196.40 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

کے سی ایم ٹریڈ کے چیف مارکیٹ تجزیہ کار ٹم واٹرر کے مطابق ہفتے کے آغاز پر سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا ہے، جس کی ایک وجہ تیل کی قیمتوں میں نرمی ہے، کیونکہ اس سے افراط زر کے خدشات کم ہونے کی امید پیدا ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی یا بانڈز کے منافع میں واضح گراوٹ سونے کی قیمتوں کے لیے مزید معاون ثابت ہوسکتی ہے، کیونکہ ان عوامل سے افراط زر اور شرح سود سے متعلق خدشات کم ہوں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *