کراچی (پاکستان امیج)ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 11 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 24 قیراط کے حامل سونے کی فی تولہ قیمت 4لاکھ 49 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ جمعرات کو جاری کردہ یہ نرخ آج دوپہر تک برقرار رہیں گے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 24 قیراط کے حامل سونے کی فی تولہ قیمت میں 11 ہزار 300روپے کا ہوشربا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 49 ہزار 236روپے ہوگئی۔
پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 24قیراط کے حامل 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 9 ہزار 688روپے کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں 10 گرام سونے کی نئی قیمت 3لاکھ 85 ہزار 147روپے ہوگئی۔
جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 22قیراط کے حامل 10گرام سونے کی قیمت میں بھی 8 ہزار 881 روپے کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں 10 گرام سونے کی نئی قیمت 3لاکھ 53 ہزار 64 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 24 قیراط کی حامل چاندی کی فی تولہ قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔ چاندی کی فی تولہ قیمت 35 روپے کے اضافے سے 6 ہزار 659روپے فی تولہ کی سطح پر آگئی جبکہ 10 گرام چاندی 30 روپے کے اضافے سے 5 ہزار 709روپے کی ہوگئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے اور چاندی کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا۔ عالمی سطح پر سونے کی فی اونس قیمت 113ڈالرز کے اضافے سے 4 ہزار 268ڈالرز جبکہ چاندی کی 0اعشاریہ 35ڈالرز کے اضافے سے 61اعشاریہ 80ڈالرز ہوگئی۔
Pakistan Image