سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے فی تولہ کی کمی، 31 اگست 2026 کو سونا کتنا سستا ہوگیا؟

کراچی (پاکستان امیج)ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے فی تولہ کی کمی ہوئی، جس کے نتیجے میں سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 67 ہزار روپے کی سطح پر آگئی جبکہ ہفتے کے روز جاری کردہ یہ نرخ آج دوپہر تک برقرار رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ہفتے کو عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 15 ہزار 100 روپے سستا ہو گیا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 67 ہزار 936 روپے ہو گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 12 ہزار 946 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 1 ہزار 179 روپے پر آ گئی۔فی تولہ چاندی کی قیمت میں بھی 397 روپے کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد نئی قیمت 7 ہزار 112 روپے تک آ گئی۔

دوسری جانب پاکستان کی طرح عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 151 ڈالر سستا ہو کر 4 ہزار 454 ڈالر پر آ گیا ہے۔جمعہ کے روز ملک میں سونے کی قیمتوں میں استحکام رہا تھا اور قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا تھا۔ماہرین کا ماننا ہے کہ آج سونے کی قیمت میں مزید اتار چڑھاؤ ہوسکتا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *