سونے کی قیمت میں پھر کمی! چاندی اور پلاٹینم کے ریٹس بھی گر گئے، جانیں تازہ ریٹس

کراچی (پاکستان امیج)عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت منگل کو معمولی اتار چڑھاؤ کے ساتھ مستحکم رہی تاہم امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود بلند سطح پر برقرار رکھنے کے خدشات کے باعث سونا سات ہفتوں سے زائد کی کم ترین سطح کے قریب رہا۔ سرمایہ کار رواں ہفتے جاری ہونے والے اہم امریکی معاشی اعداد و شمار پر نظریں جمائے ہوئے ہیں۔

کاروباری اعداد و شمار کے مطابق اسپاٹ گولڈ کی قیمت معمولی تبدیلی کے ساتھ 4,124.57 ڈالر فی اونس رہی۔ اس سے قبل گزشتہ کاروباری سیشن میں سونا 5 اگست کے بعد کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

دوسری جانب امریکی گولڈ فیوچرز کی قیمت 0.3 فیصد کمی کے بعد 4,156.70 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔

قیمتی دھاتوں کی دیگر اقسام میں بھی مندی کا رجحان دیکھا گیا۔ اسپاٹ سلور 0.6 فیصد کمی کے بعد 60.62 ڈالر فی اونس، پلاٹینم 1 فیصد کمی کے ساتھ 1,699.86 ڈالر جبکہ پیلیڈیم 0.5 فیصد کمی کے بعد 1,209.08 ڈالر فی اونس پر آگیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *