سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا

کراچی (پاکستان امیج )پاکستان کی مقامی مارکیٹ اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں بڑ ا اضافہ ہواہے ۔

تفصیلات کے مطابق مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 2200 روپے فی تولہ اضافے کے بعد 2 لاکھ 49 ہزار روپے فی تولہ پر پہنچ گئی ہے جبکہ 24 قیرات 10 گرام سونے کی قیمت میں 1886 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 2 لاکھ 13 ہزار 477 روپے ہو گئی ہے ۔

22 قیرات 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 95 ہزار 687 روپے ہے ۔ دوسری جانب عالمی منڈی میں فی اونس سونا 24 ڈالر مہنگا ہونے کے بعد 2404 ڈالر پر پہنچ گیاہے ۔

چاند ی کی قیمت 2900 روپے تولے پر مستحکم ہے ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *