سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا

کراچی (پاکستان امیج)عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہونے کے باوجود ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1000 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 62 ہزار 500 ہوگئی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونا 857 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 25 ہزار 51 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 13 ڈالر کم ہوکر فی اونس 2503 ڈالر ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *